شاہ محمود قریشی کا سیکریٹری جنرل اوآئی سی سےٹیلیفونک رابطہ
فائل فوٹووزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل اوآئی سی سے فون پر رابطہ قائم کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل اوآئی سی ڈاکٹریوسف بن احمد العُثمین سے ٹیلیفون پربات کی اورکرونا وبا کے پھیلاؤکوروکنے کےلئے اوآئی سی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ نےسیکریٹری جنرل اوآئی سی کومقبوضہ جموں وکشمیرکی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا۔
سیکریٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ موجودہ عالمی وبائی چیلنج کے پیشِ نظراسلامی ترقیاتی بینک،او آئی سی کے مالی معاونت کےلئے اقدامات اٹھا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے پاکستان میں سربراہ جولین فریڈرک اورعثمان ڈارنے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر کورونا وائرس کی وجہ سے غریب عوام کی مشکلات کاجائزہ لیا گیا
عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس میں شرکت کےلئے ملک بھر سے رضاکاروں کی رجسٹریشن کا عمل 31 مارچ سے 10 اپریل تک، سیٹیزن پورٹل کے ذریعے مکمل کرلیا جائے گا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔